2025-03-12 23:29:42
Urdu
اسپیس ڈریگن کریو 10 اسپیس اسٹیشن پہنچے صدر ڈونلڈ ٹرمپ تقریبا دس دن تقریبا نو ماہ مالک ایلون مسک اسپیس ایکس خلابازوں سنیتا ولیم خلا بازوں ایلون مسک
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
VOA URDU
خلاء میں پھنسے دو خلابازوں سنیتا ولیم اور بیری ولمور کو زمین پر واپس لانے کے لیے اسپیس ایکس ڈریگن نامی خلائی جہازبدھ کی شام روانہ ہو رہا ہےاور توقع ہے کہ وہ 16 مارچ کو زمین پر واپس پہنچ جائیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک سے اچانک یہ مطالبہ کیا تھا کہ سنیتا ولیم اور ولمور کو جلد از جلد خلا سے واپس لینے کے لیےاقدامات کریں۔
دونوں خلا بازوں کو لینے کے لیے روانہ ہونے والے اسپیس ڈریگن کریو 10 میں ناسا کے خلا باز نک ہیگ اور الیگزینڈر گربانوف میں موجود ہوں گے۔ سنیتااور ولمور گزشتہ سال چھ جون کو اسپیس اسٹیشن پہنچے تھے اور ان کو تقریباً دس دن بعد واپس آنا تھا لیکن ان کی واپسی میں، اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ میںخرابیوں کی وجہ سے تقریباً نو ماہ کی تاخیر ہو چکی ہے۔