Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
VOA URDU
امریکہ کی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک چھوٹا طیارہ آبادی والے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے متعدد گھروں کو بھی آگ لگ گئی ہے۔ خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایک میڈیکل ٹرانسپورٹ جیٹ تھا۔ طیارے میں ایک مریض بچی، اس کی والدہ اور دیگر چار افراد سوار تھے۔
طیارے کو چلانے والی جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ وہ کسی کے زندہ بچنے کی تصدیق نہیں کرسکتی۔ طیارہ گرنے سے زمین پر کسی کی ہلاکت سے متعلق فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ لیکن کم از کم چھ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
جیٹ ریسکیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز میں سوار تمام افراد کا تعلق میکسیکو سے تھا اور بچی کو فلاڈیلفیا سے گھر منتقل کیا جا رہا تھا۔ پرواز کو امریکی ریاست مزوری میں قیام کے بعد میکسیکو کے شہر تیووانا پہنچنا تھا۔
•
•
•
•
•
#VOAUrdu #us #plane #crash #videos #philadelphia #shorts