2025-01-22 11:08:24
00:01:14
Urdu
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
VOA URDU
فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے چوتھے روز بھی غزہ میں امدادی ٹرکوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو جب سامان سے لدے ٹرک غزہ میں داخل ہوئے تو فلسطینیوں نے چلتے ٹرکوں سے سامان اتار لیا۔
اقوامِ متحدہ نے ایک روز قبل ہی اپنے بیان میں کہا تھا کہ غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کے دوران کسی قسم کی لوٹ مار کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
اسرائیل اور حماس جنگ بندی معاہدے پر انیس جنوری سے عمل درآمد شروع ہوا تھا۔ اس دوران سینکڑوں امدادی ٹرک غزہ بھیجے جا چکے ہیں۔ جنگ بندی کے پہلے ہی روز حماس نے تین خواتین یرغمالوں کو رہا کیا تھا۔
یرغمالوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہائی ملی تھی۔
معاہدے کے تین مراحل ہیں جن میں یرغمالوں کی رہائی اور فلسطینی قیدیوں کی آزادی سمیت غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا ہونا ہے۔
واضح رہے کہ حماس نے سات اکتوبر دو ہزار تئیس کو اسرائیل پر دہشت گرد حملہ کر کے اسرائیلی حکام کے مطابق بارہ سو افراد کو ہلاک اور ڈھائی سو کو یرغمال بنا لیا تھا۔
اسرائیل کی غزہ میں زمینی و فضائی کارروائی میں حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق چھیالیس ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
امریکہ اور بعض مغربی ممالک نے حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔
-------------------------
وائس آف امریکہ (وی او اے) امریکہ کا سب سے بڑا بین الاقوامی ملٹی میڈیا نیوز ادارہ ہے جو 45 سے زیادہ زبانوں میں ان لوگوں کے لیے نشریات پیش کرتا ہے جہاں آزاد صحافت پر جزوی یا مکمل پابندی ہے۔ وی او اے کی نشریات کا آغاز 1942 میں ہوا تھا اور جامع، غیر جانب دار کوریج اور اپنے سننے، دیکھنے اور پڑھنے والوں تک سچ پہنچانا اس کا عزم ہے۔ یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کا حصہ ہونے کی وجہ سے وی او اے کا سالانہ خرچ امریکی ٹیکس دہندگان اٹھاتے ہیں۔
وی او اے کے مشن اور ادارتی آزادی کی گارنٹی کے لیے ایسے قوانین موجود ہیں جو وی او اے کے صحافیوں کو بیرونی اثر، دباؤ اور حکومتی اہل کاروں یا سیاست دانوں کی انتقامی کارروائی سے بچاتے ہیں۔
براڈ کاسٹر خالد حمید سے تازہ ترین خبریں سنیے
https://www.youtube.com/playlist?list=PLsOFCKUjnGo-fXDvdzB1Yw1lqwbDrhI2s
دیکھیں وی او اے اردو کا پروگرام ویو360
https://www.youtube.com/playlist?list=PLsOFCKUjnGo_1i0fX8m0ursni7KvY5EN8
مزید ویڈیوز کے لیے سبسکرائب کریں
https://www.youtube.com/user/urduvoanews?sub_confirmation=1
ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں
https://www.urduvoa.com/
سوشل میڈیا پر ہمیں فالو کریں۔
وائس آف امریکہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ : https://www.instagram.com/voaurdu/
وائس آف امریکہ کا فیس بک: https://www.facebook.com/voaurdu/
وائس آف امریکہ کا ایکس اکاؤنٹ: https://www.x.com/VOAurdu