DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani Journals, research articles, news headlines, and Videos. It also offers chapter-level book search.

Turkey: blaze killed 10 people at ski resort hotel | VOA Urdu


Video Information

Channel

VOA URDU

Published On

2025-01-21 13:46:14

Language

Urdu


This page has been accessed 2 times.

Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: VOA URDU

▶ Watch on YouTube
Description

اپ ڈیٹ: ترکیہ کے شمالی سیاحتی صوبے بولو کے کارتالکیا اسکی ریزورٹ ہوٹل میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔

بولو کے گورنر عبدالعزیز آیدین کے مطابق آگ منگل کی صبح 11 منزلہ گرینڈ کارٹل ہوٹل کے ریستوران میں لگی۔ ان کے بقول آتش زدگی کے وقت ہوٹل میں 234 مہمان موجود تھے۔

آگ بجھانے کے لیے دیگر شہروں سے بھی فائر فائٹرز، ڈیزاسٹر رسپانس یونٹس اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی گئی ہے جب کہ متعدد میڈیکل ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔

یہ آگ ایسے وقت میں لگی ہے جب ترکیہ کے اسکولوں میں دو ہفتے کی تعطیلات ہیں۔ ان دنوں استنبول اور انقرہ سمیت دیگر شہروں سے شہریوں کی بڑی تعداد بولو کا رُخ کرتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
⁣⁣⁣•
#VOAUrdu #turkey #videos #reels #fire #videography