2024-12-17 12:47:32
Urdu
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
VOA URDU
جنوبی بحرالکاہل کے ملک ونوواٹو میں منگل کو سات اعشاریہ چار شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے خاصی تباہی ہوئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ونوواٹو کے دارالحکومت پورٹ وِلا اور اس کے قریبی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے سے کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پورٹ ولا میں واقع امریکی سفارت خانے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک کم از کم ایک فرد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متعدد زخمی افراد کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔
ونوواٹو 13 بڑے اور متعدد چھوٹے جزائر پر مشتمل ایک ملک ہے جو آسٹریلیا کے شمال میں تقریباً 1700 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے جس کی آبادی تین لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔