2024-10-14 17:36:12
Urdu
ایک مشن روانہ یوروپا مکمل طور فیلکن ہیوی راکٹ موزوں سیارہ مانا ا ثار چاند یوروپا سیارہ رہنے نظام شمسی سائنس دانوں بڑا سمندر
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
VOA URDU
امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ نے جوپیٹر کے چاند ’یوروپا‘ پر زندگی کے آثار کی تلاش کے لیے پیر کو ایک مشن روانہ کر دیا ہے۔ یوروپا کو نظامِ شمسی میں زندگی کی تلاش کے لیے سب سے موزوں سیارہ مانا جاتا ہے۔
یوروپا مکمل طور پر برف سے ڈھکا ہوا ہے اور سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس برف کے نیچے ایک بہت بڑا سمندر ہے اور یہ سیارہ رہنے کے قابل ہو سکتا ہے۔
ناسا کی روانہ کی گئی خلائی گاڑی ’یوروپا کلیپر‘ اسپیس ایکس کے فیلکن ہیوی راکٹ کی مدد سے بھیجی گئی ہے اور اس میں نو سائنٹیفک آلات نصب ہیں۔ یہ خلائی گاڑی ایک باسکٹ بال کورٹ سے بھی بڑی ہے۔
یوروپا کلیپر ایک ارب اسی کروڑ میل کا سفر طے کرے گی اور تقریباً ساڑھے پانچ سال بعد 2030 میں جوپیٹر کے مدار میں داخل ہوگی۔