2023-09-20 06:15:19
Urdu
کینیڈین وزیر اعظم خلاف نعرے بازی زیر انتظام کشمیر خلاف احتجاج بھارت بھارتی کشمیر خلاف احتجاج جسٹن ٹروڈو شہر جموں الزام لگایا نئی دہلی
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
VOA URDU
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر جموں میں منگل کو کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ شرکا نے سڑکوں پر مارچ کیا اور کینیڈین وزیرِ اعظم کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر الزام لگایا تھا کہ کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں نئی دہلی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جس کے بعد حکومت نے اوٹاوا میں تعینات ایک بھارتی اعلیٰ سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ البتہ بھارت نے ٹروڈو کے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔