Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
VOA URDU
جنوبی امریکہ کے ملک پرو میں دو سالہ بچے کو ایمرجنسی سرجری کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے پیٹ سے آٹھ سوئیاں نکالی گئیں۔ ڈاکٹرز نے دو گھنٹے کی طویل سرجری کے دوران بچے کے پیٹ اور آنت سے آٹھ سوئیاں نکالیں۔ والدین کے مطابق سوئیاں گائے کو انجیکشن لگانے کے لیے رکھی تھیں جو بچے کے ہاتھ لگ گئیں اور اس نے سوئیوں کو نگل لیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کو مزید دو سے تین دن تک اسپتال میں رکھا جائے گا۔
#peru #needles #toddler #VOAUrdu