2023-08-09 04:52:19
00:01:00
Urdu
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
VOA URDU
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سیکرامینٹو میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جب چور اے ٹی ایم اکھاڑنے کے لیے لفٹر لے آئے۔ مقامی پولیس کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تعمیراتی مزدوروں والے لباس میں ملبوس چور لفٹر سے اے ٹی ایم اکھاڑ کر گاڑی میں ڈال رہا ہے۔ پولیس کے مطابق چور اے ٹی ایم لے کر فرار ہوئے تو تھوڑی ہی دور مصروف شاہراہ پر مشین گاڑی سے گر گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث افراد فرار ہو گئے ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی