2023-03-21 20:56:53
Urdu
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
VOA URDU
پاکستان کے مختلف حصوں سے طاقت ور زلزے کے جھٹکےمحسوس کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 اعشاریہ 8 تھی۔زلزلے سے ملک کے شمالی علاقوں میں املاک کو نقصان پہنچا اور اب تک کی خبروں کے مطابق 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سری نگر سے وائس آف امریکہ کے زبیر ڈار کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر لوگ گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے نئی دہلی میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تھا اور 180 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ گوجر خان میں دیوار گرنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ لوئر دیر میں زلزلے سے دیواریں گرنے سے ایک عورت سمیت دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ (ابتدائی رپورٹ)