2023-03-14 17:19:14
Urdu
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
VOA URDU
برطانیہ میں ایک نئی قانون سازی جلد متوقع ہے جس کے تحت ملک میں غیر قانونی طور پرداخل ہونے والوں کو وہاں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اپنی جماعت کی طرف سے دباؤ کے بعد وزیر اعظم رشی سناک نے دیگر یورپی ممالک سے برطانیہ پہنچنے والے تارکین وطن کو روکنااپنی پانچ اہم ترجیحات میں شامل کر لیا ہے۔ میل آن سنڈے اخبار کے مطابق اِس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک نیا قانون مرتب کیا جائے گا جس کے تحت چھوٹی کشتیوں پر آنے والوں کی سیاسی پناہ کی درخواستوں کو ناقابل قبول قرار دے کر اُن کے برطانیہ میں داخلے پر مستقل پابندی عائد کر دی جائے گی۔