2020-08-07 20:57:08
Urdu
کورونا وائرس کے باعث دبئی میں پھنسے ہوئے بھارتی باشندوں کو وطن واپس لانے والا ایئر انڈیا کا ایک بوئنگ طیارہ ریاست کیرالا کے شہر کالی کٹ کے ائیرپورٹ پر شدید بارش کے دوران اترتے ہوئے رن وے سے پھسل کر گہری کھائی میں گر کر دو ٹکڑے ہو گیا، جس سے کم ازکم 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ طیارے میں 10 بچوں اور عملے کے ارکان سمیت 190 افراد سوار تھے۔