DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani Journals, research articles, news headlines, and Videos. It also offers chapter-level book search.

ایلینا فیئر مصنف کوئی کوپیرس


Video Information

Channel

Azhar Niaz

Published On

2024-08-28 19:35:04

Duration

00:00:16

Language

Urdu


This page has been accessed 1 times.

Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: Azhar Niaz

▶ Watch on YouTube
Description

🔅ایلینا فئیر
(ایک مغربی عورت کی داستان ِالم)

لُوئی پیرس کا ناول،” ایلینا فئیر “ایک عورت کی داستان ِالم ہے۔ ایلینا فئیر جو سچّے جذبوں کی تلاش میں من کے سمندر کی گہرائیوں میں اُترنے کا قصد کرتی ہے، کبھی لوٹ کر نہیں آتی۔وہ اپنی حسّاس طبیعت کو ایک ایسی سچّی اور خالص محبّت سے روشناس کرانے کی کوشش میں رہی ہے جو اوّل تا آخرتخیلاتی ہونے کی وجہ سے اس کے بالکل سامنے ہوتے ہوئے بھی دِکھائی نہیں دیتی۔اس کی تصوّراتی دُنیا جو روز مرّہ کی عملی زندگی سےتعلق پیدا نہیں کرتی، بالآخر اسے اس دُنیاوی وجود سے نجات دِلا کرنا معلوم اور پُراسرار جہانوں مین غائب ہوجاتی ہے۔
اس ناول میں واقعات خیالات کو جنم دیتے اور خیالات واقعات میں یوں مسلسل ڈھلتے ہیں کہ ان کی اپنی کوئی انفرادی پہچان باق نہیں رہتی، بلکہ جاری و ساری اور تاسف انگیز تقدیر کی صورت اختیار کرلیتے ہیں ۔ ناول ک جو کردار جابر تقدیر کے ہاتھوں ٹکڑے ٹکڑے یامدھم ہوکر بے وقعت ہونے سے بچ جاتے ہیں، انہیں وقت تشفّی دیتا ہے،مگر اس اِرادے کے ساتھ کہ جب یہ مزید خوش حال اور مستحکم ہوں تو انہیں تقدیر کے بہتے دریا میں نیست و نابود ہونے کی غرض سے ڈال سکے۔
یہ ناول مغربی معاشرے کے اس دَور کی جھلک پیش کرتا ہے جب انسان کے اندر ڈھکی چھُپی اِستحصالی قوّتیں اسے اس کی منزل سے دُور لے جانے کے دَرپے تھیں، اور نتیجتا ًلوگ غیر حقیقی مصروفیات میں زندہ تھے، یا پھر”نامعلوم “ کے ہاتھوں جسمانی و رُوحانی طور پر فنا پزیر ہورہے تھے۔
✍️