2024-06-17 13:08:42
00:01:24
Urdu
            Video content is provided via the 
            YouTube platform. 
            All rights and ownership belong to the original content creator.
            
            Source channel: 
            
                Khursheed Abdullah            
        
پروین شاکر
کچھ فیصلہ تو ہو کہ کدھر جانا چاہیے 
پانی کو اب تو سَر سے گُزر جانا چاہیے 
نشتر بدست شہر سے چارہ گری کی لَو 
اے زخمِ بیکسی تجھے بھر جانا چاہیے 
ہر بار ایڑیوں پہ گِرا ہے مِرا لہو 
مقتل میں اب بطرزِ دگر جانا چاہیے 
کیا چل سکیں گے جن کا فقط مسئلہ یہ ہے 
جانے سے پہلے رختِ سفر جانا چاہیے 
سارا جوار بھاٹا مرے دل میں ہے مگر 
الزام یہ بھی چاند کے سر جانا چاہیے 
جب بھی گئے عذابِ در و بام تھا وہی 
آخر کو کتنی دیر سے گھر جانا چاہیے 
تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے 
ایسے سخن فروش کو مر جانا چاہیے 
پروین شاکر