2022-12-10 05:51:10
00:02:47
Urdu
            Video content is provided via the 
            YouTube platform. 
            All rights and ownership belong to the original content creator.
            
            Source channel: 
            
                Khursheed Abdullah            
        
شاہدہ حسن
بہت قرار سے تھی، بے قرار کیسے ہو گئی 
ذرا سی بات پر مَیں اشکبار کیسے ہو گئی 
مشاعرہ بیادِ قمر جلالوی
اہتمام : لائبریری و ادبی کمیٹی کراچی کلب 
بہ شکریہ : عبدالحفیظ میمن
بہت قرار سے تھی، بے قرار کیسے ہو گئی 
ذرا سی بات پر مَیں اشکبار کیسے ہو گئی 
یہ زخم پھول کیسے بن گئے تری نگاہ میں 
مری خزاں ترے لیے بہار کیسے ہو گئی
خیال و خواب کا سفر تمام کیسے ہو گیا 
یہ چلتے چلتے ختم رہ گزار کیسے ہو گئی 
یہ تیرے ساتھ رہ کے دن اُداس کیوں گُزر گیا
یہ تجھ سے مِل کے شام سوگوار کیسے ہو گئی 
ملی تھی خواب دیکھنے کو گر، تو خواب دیکھتی 
تمام عمر وقفِ روزگار کیسے ہو گئی 
گزر کے بستیوں سے آئی ہوں مَیں، دشت سے نہیں 
قبائے جسم و جان تار تار کیسے ہو گئی 
شاہدہ حسن