2022-08-20 17:32:27
Urdu
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
Khursheed Abdullah
کلامِ شاعر بزبانِ شاعر
ارم لکھنوی
تم کو اپنانے میں ہم اپنے سے بیگانے ہوئے
تم بھی کہ دو، لوگ کہتے ہیں کہ دیوانے ہوئے
بہ شکریہ ۔ محترم علی مینائی
یو ٹیوب چینل سخنور
https://www.youtube.com/watch?v=AJCwDsGGBPE
تم کو اپنانے میں ہم اپنے سے بیگانے ہوئے
تم بھی کہ دو، لوگ کہتے ہیں کہ دیوانے ہوئے
کچھ اگر کہ دوں تو کیا جانے کہاں پہنچے یہ بات
ایک خاموشی سے پیدا لاکھ افسانے ہوئے
ہم بیاباں گرد پِھرتے ہیں سراسیمہ مگر
راستہ سمجھے ہوئے منزل کو پہچانے ہوئے
شمع ان کی خاک پر روئے نہ روئے کیا غرض
فرض سے اپنے ادا جل جل کے پروانے ہوئے
کر رہے ہیں ان سے اب فرضی تغیر کا گلہ
یہ نہ دیکھا کب وہ اپنے تھے جو بیگانے ہوئے
ارم لکھنوی