DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani Journals, research articles, news headlines, and Videos. It also offers chapter-level book search.

Irum Lakhnavi recites his Ghazal - From Archives of Ali Minai " Sukhanvar "


Video Information

Published On

2022-08-04 08:02:49

Language

Urdu


This page has been accessed 1 times.

Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: Khursheed Abdullah

▶ Watch on YouTube
Description

کلامِ شاعر بزبانِ شاعر
ارم لکھنوی
چھوڑ دے ساتھ یہ کیفِ خلشِ جاں نہ کہیں
مشکلیں عشق کی ہو جائیں سب آساں نہ کہیں
بہ شکریہ ۔ محترم علی مینائی
یو ٹیوب چینل سخنور
https://www.youtube.com/watch?v=K-Nq1uTRnsc

چھوڑ دے ساتھ یہ کیفِ خلشِ جاں نہ کہیں
مشکلیں عشق کی ہو جائیں سب آساں نہ کہیں

ولولے دل کے جو بڑھتے ہیں تو ڈر لگتا ہے
لوُٹ لے باغ کو خود فصلِ بہاراں نہ کہیں

جس طرح عشق میں دل چاک ہُوا ہے میرا
پُرزے ہو جائے اِسی طرح گریباں نہ کہیں

غالبا رنگِ زمانہ کو یہ ضد ہے مجھ سے
پوچھ لیں آپ مرا حالِ پریشاں نہ کہیں

سجدہ ہو جائے میسر تیرے دَر کا لیکن
سر کا ایک بوجھ بنے منّتِ درباں نہ کہیں

آپ انکارِ محبت پہ نہ یوں ناز نہ کریں
یہ " نہیں" آپ کی بن جائے کبھی " ہاں" نہ کہیں

دعوئ خوں سے سَرِ حشر بھی میں باز آیا
مجھ کو ہونا پڑے قاتل سے پشیماں نہ کہیں

میں نے سامان کیا ہے جو سکونِ غم کا
اور کر دے یہ مجھے بے سَر و ساماں نہ کہیں

جوش پر دیدۂ خوں بار تو آیا ہے ارم
سارے عالم کو ڈبو دے یہی طوفاں نہ کہیں