2022-07-15 05:33:04
Urdu
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
Khursheed Abdullah
کلامِ شاعر بزبانِ شاعر
رئیس فروغ
عشق وہ کارِ مسلسل ہے کہ ہم اپنے لیے
ایک لمحہ بھی پَس انداز نہیں کر سکتے
بہ شکریہ ۔ محترم علی مینائی
یو ٹیوب چینل سخنور
https://www.youtube.com/watch?v=RgjQZDWcgCo&t=13s
دشتِ شب میں جو تگ و تاز نہیں کر سکتے
شہرِ خورشید کا در باز نہیں کر سکتے
عشق وہ کارِ مسلسل ہے کہ ہم اپنے لیے
ایک لمحہ بھی پَس انداز نہیں کر سکتے
حُسن کو حُسن بنانے میں مرا ہاتھ بھی ہے
آپ مجھ کو نظر انداز نہیں کر سکتے
ہم گلستاں سے گزرتے ہوئے پھولوں کی طرف
اِک نگاہ غلط انداز نہیں کر سکتے
کتنے نغموں کا اُجالا تھا لبِ نازک پر
جو خموشی نے کیا، ساز نہیں کر سکتے
گفتگو اُن سے جو کرنی ہے ، سب ازبر ہے ہمیں
غم فقط یہ ہے کہ آغاز نہیں کر سکتے
بات نظروں کے تعاون ہی سے بنتی ہے فروغ
صرف جلوے کوئی اعجاز نہیں کر سکتے
رئیس فروغ