DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani Journals, research articles, news headlines, and Videos. It also offers chapter-level book search.

Sirajuddin Zafar recites his Ghazal - From Archives of Ali Minai "Sukhanvar "


Video Information

Published On

2022-05-10 17:24:21

Language

Urdu


This page has been accessed 4 times.

Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: Khursheed Abdullah

▶ Watch on YouTube
Description

کلامِ شاعر بزبانِ شاعر
سراج الدین ظفر
میں نے کہا کہ عشق میں بھی اب مزا نہیں
اس نے کہا کہ از سرِ نَو اِمتحاں کرو
بہ شکریہ ۔ محترم علی مینائی
یو ٹیوب چینل سخنور
https://www.youtube.com/watch?v=zFk5qZ8PmKI&t=90s

میں نے کہا کہ حلِّ مُعمّائے جاں کرو
اُس نے کہا یہ بات سُپردِ بُتاں کرو

میں نے کہا بہارِ ابد کا کوئی سُراغ
اُس نے کہا تعاقبِ لالہ رُخاں کرو

میں نے کہا کہ یوسفِ دل ناخریدہ ہے
اُس نے کہا کہ نذرِ زلیخا وشاں کرو

میں نے کہا کہ فاصلۂ شوق ہے عظیم
اُس نے کہا شراب سے طیِّ مکاں کرو

میں نے کہا کشائشِ مشکل ہو کس طرح
اس نے کہا وظیفۂ اسمِ بُتاں کرو

میں نے کہا کہ صرفِ دل رائیگاں ہے کیا
اُس نے کہا کہ آرزوئے رائیگاں کرو

میں نے کہا کہ عشق میں بھی اب مزا نہیں
اس نے کہا کہ از سرِ نَو اِمتحاں کرو

میں نے کہا کہ بابِ مشیّت میں کیا ہے حکم
اُس نے کہا نہ اس میں چُنیں و چُناں کرو

میں نے کہا کہ اور کوئی پندِ خوش گوار
اُس نے کہا کہ خدمتِ پیرِ مُغاں کرو

میں نے کہا کہ خیر بھی ہے رسم شر بھی رسم
اُس نے کہا کہ ترکِ رسُوم جہاں کرو

میں نے کہا ہم سے زمانہ ہے سر گراں
اُس نے کہا کہ اور اسے سر گراں کرو

میں نے کہا کہ رُخ سے اُٹھاو نقابِ راز
اُس نے کہا کہ ہم سے نہ دل بدگماں کرو

میں نے کہا کہ زُہد سراسر فریب ہے
اُس نے کہا یہ بات یہاں کم بیاں کرو

میں نے کہا غزل نے بچھایا ہے خوانِ لُطف
اس نے کہا کہ دعوتِ روحانیاں کرو

میں نے کہا کہ حدِ ادَب میں نہیں ظفر
اس نے کہا نہ بند کسی کی زباں کرو

سراج الدین ظفر