DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani Journals, research articles, news headlines, and Videos. It also offers chapter-level book search.

Tasneem Meenai recites his Ghazal - From Archives of Ali Minai "Sukhanvar "


Video Information

Published On

2022-04-26 04:38:30

Language

Urdu


This page has been accessed 3 times.

Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: Khursheed Abdullah

▶ Watch on YouTube
Description

کلامِ شاعر بزبانِ شاعر
تسنیم مینائی
یہ زیست اک نقشِ مستقل ہے نمود برق و شرر نہیں ہے
ہمیں اگر کوئی معتبر نہیں ہیں تو کوئی شئے معتبر نہیں ہے
بہ شکریہ ۔ محترم علی مینائی
یو ٹیوب چینل سخنور
https://www.youtube.com/watch?v=n2jQhNDoQzM

یہ زیست اک نقشِ مستقل ہے نمود برق و شرر نہیں ہے
ہمیں اگر کوئی معتبر نہیں ہیں تو کوئی شئے معتبر نہیں ہے

یہ کیا ہے اے منکرِ خدائی ، خدا کی قدرت اگر نہیں ہے
کہ وہ بھی ظلمت پہ ہنس رہے ہیں جنہیں امیدِ سحر نہیں ہے

گمان کی دسترس سے آگے، نظر سے آگے، نفس سے آگے
جہاں پہ ہیں آپ جلوہ فرما وہاں کسی کا گزر نہیں ہے

سرائے فانی کی اس سے بڑھ کر نہیں ہے تسنیم کچھ حقیقت
کسی کا گھر تھا، کسی کا گھر ہے ، کسی کا لیکن یہ گھر نہیں ہے

تسنیم مینائی