DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani Journals, research articles, news headlines, and Videos. It also offers chapter-level book search.

Shaayar Lakhnavi recites his ghazal - From Archives of Ali Minai " Sukhanvar "


Video Information

Published On

2022-03-24 15:50:00

Language

Urdu


This page has been accessed 3 times.

Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: Khursheed Abdullah

▶ Watch on YouTube
Description

کلامِ شاعر بزبانِ شاعر
شاعر لکھنوی
حسن کو تاب نگاہوں کی کہاں ہوتی ہے
گُل پہ شبنم کی لطافت بھی گراں ہوتی ہے
بہ شکریہ ۔ محترم علی مینائی
یو ٹیوب چینل سخنور
https://www.youtube.com/watch?v=5kQ92g9a4Sc

حسن کو تاب نگاہوں کی کہاں ہوتی ہے
گُل پہ شبنم کی لطافت بھی گراں ہوتی ہے

وہ محبّت کہ جو بے شرح و بیاں ہوتی ہے
رنگ بن کر مرے چہرے سے عیاں ہوتی ہے

ہر تغیّر کا جدا ہوتا ہے اک اپنا مزاج
جب ہنسی حد سے گزرتی ہے فغاں ہوتی ہے

ایک بے نام خلش جس کو محبّت کہیے
دو نگاہوں کے تصادم سے جواں ہوتی ہے

یہ ہمیں تھے کہ تجلّی سے سلامت گزرے
ورنہ معراجِ نظر سب کو کہاں ہوتی ہے

کون اس راز کو سمجھے کہ وہ سادہ سی نظر
مہرباں ہو کے بڑی دشمنِ جاں ہوتی ہے

کچھ بھی کہتے نہیں ہم اُن سے بہت کچھ کہ کے
بات ہوتی ہے مگر بات کہاں ہوتی ہے

دل میں یوں رقص کناں اس کی نظر ہے شاعر
موجِ مے جام میں جس طرح رَواں ہوتی ہے

شاعر لکھنوی