2022-03-20 13:14:20
Urdu
ali minai بشر علی مینائی حرم مرے مزاج مرے خیال مرے نصیب سلامت روی ہ وں سرگرداں سنا خلوت کدے ا س
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
Khursheed Abdullah
علی مینائی
بشر کی خُو میں سلامت روی نہیں شاید
مٹے یہ نسل تو آسودہ ہو زمیں شاید
APPNA Mushaira, Cincinnati 2015
From Archives of Ali Minai
بشر کی خُو میں سلامت روی نہیں شاید
مٹے یہ نسل تو آسودہ ہو زمیں شاید
ہُوں اپنے ذہن کی تاریکیوں میں سرگرداں
سنا ہے یہ کہ خدا ہے یہیں کہیں شاید
مرے خیال کے خلوت کدے ہیں دیر و حرم
مرے مزاج کے موسم ہیں کفر و دیں شاید
میں اُس کو دیکھوں گا لیکن اِک اور عالم میں
میں اُس کو پاؤں گا لیکن ابھی نہیں شاید
میں چھوڑ آیا مسائل کے جس جہنم کو
مرے نصیب کی جنّت بھی تھی وہیں شاید
اُٹھی وہ آنکھ تو دل کا سراغ بھی نہ ملا
ہرن سے ہار گیا یہ سبکتگیں شاید
عدو بھی، دوست بھی سب ہم پہ مہرباں تھے بہت
کچھ اپنے آپ سے برگشہ تھے ہمیں شاید
ہر ایک ہاتھ میں خنجر دکھائی دیتا ہے
الٹ رہی زمانے کی آستیں شاید
علی مینائی