Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
Khursheed Abdullah
اختر عثمان
آشفتگانِ شب کیلئے لَو تو کوئی ہو
ہم ایسے وحشیوں کی قلمرو تو کوئی ہو
خفتہ شرر کے بیچ ہے خوابیدہ سبز آگ
اہلِ مسافرت کی تگ و دو تو کوئی ہو
اس جھٹپٹے کی فصل ہے بس وہم اور قیاس
کوئی نہیں ہے، پھوٹے اگر پو تو کوئی ہو
ایسا نہیں کہ ہم قدمی کا سوال ہے
اس راستے پہ سایۂ رَہرو تو کوئی ہو
ہم کب یہ چاہتے ہیں کہ وہ خود ہو سامنے
حسن و جمالِ دوست کا پَرتو تو کوئی ہو
اختر یہ آسماں بھی اکیلا ہے آج شب
اس تیرگی میں نقشِ مہِ نو تو کوئی ہو