2022-02-20 05:25:47
Urdu
ا ک شہر ا ک نام غلام محمد قاصر حسرت تعمیر بناتی ا ٹھتا لہریں اوروں ریگ رواں اک شخص آخری شامیں آگ جلاتی
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
Khursheed Abdullah
غلام محمد قاصر
ہم کب سے لیے پھرتے ہیں اِک شہر کا نقشہ
اور حسرتِ تعمیر بناتی ہے مکاں اور
صحرائے تمنّا میں یقیں اور گماں اور
قدموں کے نشاں اور ہیں سجدوں کے نشاں اور
ہم اُس پہ بناتے رہے اِک نام کی لہریں
اوروں کے لیے لکھتی رہی ریگِ رواں اور
ویسے تو ہر اک شخص کا ہے اپنا ہی جادو
اُن جاگتی آنکھوں نے جگائے ہیں جہاں اور
ہم کب سے لیے پھرتے ہیں اِک شہر کا نقشہ
اور حسرتِ تعمیر بناتی ہے مکاں اور
رازوں کا یہ جنگل تو کسی پر نہیں کُھلتا
پیڑوں کی زباں اور پرندوں کی زباں اور
سُلگے ہوئے ہر سال کی کچھ آخری شامیں
جب آگ جلاتی ہیں تو اُٹھتا ہے دھواں اور
غلام محمد قاصر