2022-02-14 11:21:23
Urdu
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
Khursheed Abdullah
کلامِ شاعر بزبانِ شاعر
احسان دانش
کل دھوپ کے میلے سے خریدے تھے کھلونے
جو موم کا پتلا تھا وہ گھر تک نہیں پہنچا
بہ شکریہ ۔ محترم علی مینائی
یو ٹیوب چینل سخنور
https://www.youtube.com/watch?v=Q-GtLMBRdfY
گریہ ترا امکانِ اثر تک نہیں پہنچا
اشکوں کا چلن خونِ جگر تک نہیں پہنچا
دیتا ہے صدائیں جو دلِ نشو نما کو
محسن وہ ابھی برگ و شجر تک نہیں پہنچا
دیکھے بھی کئی روپ نکھارے بھی رنگ
چہرہ کوئی میزانِ نظر تک نہیں پہنچا
اِس دور میں تاثیرِ جنوں کا ہے عجب رنگ
جو سنگ بھی آیا مرے سَر تک نہیں پہنچا
بینائی کے ہوتے بھی اندھیرا تھا نظر میں
نکلا جو تری بزم سے گھر تک نہیں پہنچا
روز آئے نگاہوں میں کئی عارضِ روشن
کوئی مرے معیارِ نظر تک نہیں پہنچا
بھونرا جو اُڑا پھرتا ہے کلیوں کے سَروں پر
شاید تری خوشبو کے بھنور تک نہیں پہنچا
جو راہ نما آئے ، رہِ فکر و عمل میں
کوئی ترے اُسلوبِ سفر تک نہیں پہنچا
لرزاں ہیں ستاروں کی جبینوں پہ شعائیں
مہتاب ابھی قصرِ دہر تک نہیں پہنچا
کل دھوپ کے میلے سے خریدے تھے کھلونے
جو موم کا پتلا تھا وہ گھر تک نہیں پہنچا
احسان دانش