2022-02-05 16:30:40
Urdu
پ ل ٹھیرا شور بے صدا سورج ڈ وبتا دل نغمہ سرا عمر بے وفا کسے بتلاو ں سن اٹا رسا ہ وں تیرا ولولہ رسا چغتائی
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
Khursheed Abdullah
رسا چغتائی
یہ ہنگامہ بپا کس کے لیے ہے
یہ شورِ بے صدا کس کے لیے ہے
یہ کس کی کھوج میں سایہ ہے میرا
یہ مجھ سے بھاگتا کس کے لیے ہے
نکلتے ہیں ستارے کس کی خاطر
یہ سورج ڈُوبتا کس کے لیے ہے
یہ کس کی گونج ہے تارِ نفس میں
یہ دل نغمہ سرا کس کے لیے ہے
یہ گلیاں اِس قدر سنسان کیوں ہیں
یہ گھر آراستہ کس کے لیے ہے
بلاتے ہیں کسے پلکوں کے سائے
یہ جھونکا نیند کا کس کے لیے ہے
یہ آخر وقت کیا ہے اور کیوں ہے
یہ عمرِ بے وفا کس کے لیے ہے
گزر جاتی ہیں صدیاں ایک پَل میں
یہ پَل ٹھیرا ہوا کس کے لیے ہے
اگر میں ہُوں تو میں کس کے لیے ہوں
خدا ہے تو خدا کس کے لیے ہے
کسے بتلاؤں کیوں صحرا نشیں ہُوں
یہ مٹّی کا دِیا کس کے لیے ہے
یہ لہریں مضطرب کس کے لیے ہیں
یہ ساحل جاگتا کس کے لیے ہے
نکل آئے یہ ہم کس راستے پر
یہ آخر راستہ کس کے لیے ہے
مجھے جو جانتا ہے جانتا ہے
مرے دامن میں کیا کس کے لیے ہے
کیا ہے نصب کس نے راستے میں
یہ پتھر رہنما کس کے لیے ہے
یہ تیرا حوصلہ شہرِ کراچی
یہ تیرا ولولہ کس کے لیے ہے
وہ گہما گہمیاں کس کے لیے تھیں
یہ سنّاٹا رسا کس کے لیے ہے