DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani Journals, research articles, news headlines, and Videos. It also offers chapter-level book search.

Naseer Turabi Ghazal غمزہ کرو نہ صاحب دم بھر کی صاحبی ہے جو شمع رہ گئی ہے پلکیں جھپک رہی ہے


Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: Khursheed Abdullah

▶ Watch on YouTube
Description

نصیرؔ ترابی
غمزہ کرو نہ صاحب دم بھر کی صاحبی ہے
جو شمع رہ گئی ہے پلکیں جھپک رہی ہے
شکریہ: سید پرویز جعفری
جشن فہمیدہ ریاض ۲۰۱۶
علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن، ہیوسٹن

غمزہ کرو نہ صاحب دم بھر کی صاحبی ہے
جو شمع رہ گئی ہے پلکیں جھپک رہی ہے

ملحوظ اب کسے ہے وہ ہو کہ اُس کی باتیں
دل اپنا کیا کھنچا ہے دیوار کھنچ گئی ہے

کیا کیا عذاب گزرے ہر بار موسموں کے
کیسی یہ کشتِ جاں ہے اب تک ہری بھری ہے

اس راہِ کشمکش میں آگے بھی سرگراں تھے
آگے بھی اُن پہ ایسی آفت گزر چکی ہے

شاید خبر نہیں ہے آسودۂ ہَوا کو
کشتی کا رخ غلط ہے دریا کی رَو وہی ہے

کچھ تو زبان کھولو کچھ تو نصیر بولو
ناگفتنی نہ کہنا کہ دو جو گفتنی ہے

نصیر ترابی