2022-01-21 18:09:30
00:04:39
Urdu
            Video content is provided via the 
            YouTube platform. 
            All rights and ownership belong to the original content creator.
            
            Source channel: 
            
                Khursheed Abdullah            
        
کیفی اعظمی - نظم
" عورت "
اُٹھ مری جان مرے ساتھ ہی چلنا ہے تجھے
قلب ماحول میں لرزاں شررِ جنگ ہیں آج 
حوصلے وقت کے اور زیست کے یَک رنگ ہیں آج 
آبگینوں میں تپاں ولولۂ سنگ ہیں آج 
حُسن اور عشق ہم آواز و ہم آہنگ ہیں آج 
جس میں جلتا ہوں اسی آگ میں جلنا ہے تجھے 
اٹھ مری جان مرے ساتھ ہی چلنا ہے تجھے