DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani Journals, research articles, news headlines, and Videos. It also offers chapter-level book search.

Naseer Turabi Ghazal وہ ہم سفر تھا مگر اُس سے ہم نوائی نہ تھی


Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: Khursheed Abdullah

▶ Watch on YouTube
Description

نصیرؔ ترابی
وہ ہم سفر تھا مگر اُس سے ہم نوائی نہ تھی
کہ دُھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
شکریہ: سید پرویز جعفری
جشن فہمیدہ ریاض ۲۰۱۶
علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن، ہیوسٹن

وہ ہم سفر تھا مگر اُس سے ہم نوائی نہ تھی
کہ دُھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی

نہ اپنا رنج نہ اوَروں کا دُکھ نہ تیرا کا ملال
شبِ فراق کبھی ہم نے یوں گنوائی نہ تھی

محبتوں کا سفر اِس طرح بھی گزرا تھا
شکستہ دل تھے مسافر شکستہ پائی نہ تھی

عداوتیں تھیں ، تغافل تھا، رنجشیں تھیں مگر
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا ، بیوفائی نہ تھی

بچھڑتے وقت اُن آنکھوں میں تھی ہماری غزل
غزل بھی وہ جو کسی کو ابھی سنائی نہ تھی

کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دِلی تھی بہت
کبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی

عجیب ہوتی ہے راہِ سخن بھی دیکھ نصیر
وہاں بھی آ گئے آخر جہاں رسائی نہ تھی

نصیر ترابی