DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani journals, research articles, news headlines, and videos. It also offers chapter-level book search.

Bukhari Sharif aur Tasawwuf | Salana Khatm e Bukhari kay moqa py yaadgar Khutba | Sultan Ahmed Ali


Video Information

Published On

2025-01-27 14:15:39

Duration

01:04:05

Language

Urdu


This page has been accessed 5 times.

Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: Sultan Ahmed Ali

▶ Watch on YouTube
Description

Ceremony of “Khatm-i-Bukhari Shareef (annual completion of Sahih Bukhari) was organised at shrine of Sultan ul Arifeen Sultan Bahoo (RA) - madrassa Ghauthiya Aziziya Anwaar Haq Bahoo. Wherein 40 students completed their course in Hadith (دورۂ حدیث) Alhamdulillah.Heartiest congratulations to all the teachers, students and their families.

ختمِ بخاری شریف کی تقریب سے خطاب
زیرِ اہتمام
:دارالعلوم غوثیہ عزیزیہ انوار حق باھُو ، دربار عالیہ شہبازِ عارفاں حضرت سلطان محمد عبدالعزیز

گفتگو کے اہم نکات: - ایسے بہت سے واقعات اصحابہ کرام رض کے صحیح بخاری شریف میں درج ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مقرب بندوں کو فضل و کمال عطا فرمائے ہیں کہ ان کے وجود سے خرقِ عادت افعال (کرامات) کا اظہار ہوتا رہتا ہے ۔ جیسے ٭ حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے اصحابہ کرام رض کی دعوت فرمائی۔ آپ جو بھی لقمہ اٹھاتے ، ہر لقمے کے بعد کھانا پہلے سے بڑھ جاتا۔ آپ نے اپنی زوجہ محترمہ سے دریافت فرمایا تو انہوں نے بتایا کہ یہ کھانا جتنا بنایا گیا تھا، اس سے تین گنا زیادہ ہو گیا ہے۔ (کتاب المناقب)٭حدیث: پہلی امتوں میں بھی محدَّث ہوا کرتے تھے ، اور میری امت میں محدث عمر ابن خطاب (رض) ہیں۔ (کتاب الفضائل)شارحین فرماتے ہیں کہ فرشتوں کے کلام سے مراد الہام عطا ہونا ہے۔٭ حضرت خبیب(رض) کے پاس اللہ کی عطا سے دورانِ قید بے موسم اور تازہ اور میٹھے انگوروں کے گچھے آتے تھے۔ (کتاب الجہاد)* صحیح بخاری کتاب الرقاق میں حدیث قدسی ہے: میرا بندہ جب نفلی عبادت سے میرا قرب حاصل کر تا ہے تو میں اسے اپنا محبوب بنا لیتا ہوں اور جب اس سے محبت فرماتا ہوں تو اس کے کان بن جاتا ہوں جن سے وہ سنتا ہے، میں اس کی آنکھیں بن جاتا ہوں جن سے وہ دیکھتا ہے، میں اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں جن سے وہ پکڑتا ہے، میں اس کے پاؤں بن جاتا ہوں جن سے وہ چلتا ہے یہاں تک کہ وہ مجھ سے سوال کرے تو ضرور بضرور عطا کرتا ہوں۔چنانچہ اولیائے کاملین اپنی حسی طاقت سے نہیں بلکہ قدرت کاملہ سے عطا ہونے والی طاقت سے افعال سرانجام دیتے ہیں۔- صحیح بخاری کتاب التوحید کی حدیث ہے: اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبرائیل(ع) کو فرماتا ہے کہ اللہ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے تو پس جبرائیل (ع) بھی اس سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں۔پھر جبرائیل (ع) آسمان پہ منادی کرتے ہیں اور اہلِ آسمان بھی اس شخص سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں۔ پھر جبرائیل(ع) کو حکم ہوتا ہے کہ زمین پہ اعلان کریں اور جب وہ زمین پہ ندا لگاتے ہیں تو اہلِ زمین بھی اُس سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں۔چنانچہ اولیاء سے لوگوں کی محبت ندائے جبرائیل کے سبب ہے ۔* صحیح بخاری کتاب الرقاق کی حدیث ہے:اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس نے میرے ولی کے ساتھ دشمنی کی، میں اس کے ساتھ اعلانِ جنگ کرتا ہوں۔ابن حجر عسقلانیؒ فرماتے ہیں کہ اس اعلانِ جنگ سے مراد دراصل اولیاء کے دشمنوں کی ہلاکت ہے۔۔ کتاب التوحید میں طویل حدیث ہے جس کا خلاصہ ہے کہ قیامت کے روز کچھ لوگ(اولیاء) اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جھگڑا کریں گے کہ ہمارے بھائی جو دوزخ میں پڑے ہیں جو ہمارے ساتھ نیک اعمال کرتے تھے، یا اللہ ان کی بخشش فرما۔چنانچہ اُنہیں دینار کے برابر ایمان والوں کو دوزخ سے نکالنے کا حکم ہو گا۔ وہ جہنم میں جائیں گے اللہ تعالیٰ اُن (اولیاء)کے چہروں پہ دوزخ حرام کر دے گا۔ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اپنے دوستوں کو نکال کر لے آئیں گے جنہیں جنت میں بھیج دیا جائے گا۔ دوسری بار وہ عرض کریں گے تو آدھے دینار جتنے ایمان والے اور تیسری بار عرض کرنے پہ ذرے برابر ایمان رکھنے والوں کو بھی اسی طرح بہشت میں لیجانے کا حکم ہو گا۔حضرت سلطان باھُوؒ ایسے اولیاء کے متعلق فرماتے ہیں:لکھاں نوں بھَو دوزخ والا ہک نت بہشتوں رُسدے ھُوچنانچہ صحبتِ اولیاء اور قربِ اولیاء کا نفع قیامت والے دن بھی ملے گا۔ اسلئے ہمیں اولیائے کاملین کی صحبت اختیار کرنی چاہئے۔