DefinePK hosts the largest index of Pakistani journals, research articles, news headlines, and videos. It also offers chapter-level book search.
2024-03-08 16:45:38
00:02:56
Urdu
Independent Urdu News Independent Urdu انڈپینڈنٹ اردو Pakistan News News in Urdu Indy Urdu پاکستانی خبریں
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
Independent Urdu
کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ بیسویں انٹر نیشنل اینڈ انڈسٹریل فیئر میں لاہور کی ایک کمپنی کی جانب سے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کو بخارات میں تبدیل کرنے والی ’ایل پی جی وی جی ویپرائزر مشین‘ نمائش کے لیے رکھی گئی۔
متعلقہ کمپنی کے مطابق ’پاکستان میں سوئی گیس کی مسلسل کمی کے بعد یہ مشین ایک 'انقلابی حل' ہے جس سے ایل پی جی کو ایندھن کے طور پر بڑے پیمانے پر استعمال کرنا ممکن ہوسکے گا۔‘
یہ مشین ایک لوہے کے ڈبے پر مشتمل ہے، جس میں پانی بھرا ہوتا ہے۔ پانی کو 80 سے 100 ڈگری تک گرم کیا جاتا ہے اور مائع پٹرولیم گیس یا ایل پی جی کو ایک پائپ میں اس گرم پانی سے گزارا جاتا ہے، جس سے مائع پٹرولیم گیس بخارات میں تبدیل ہوکر چولہے یا کسی صعنت کے بوائلر تک پہنچ کر ایندھن کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو کے سوشل میڈیا پیجز لائیک کیجیے
فیس بک: https://www.facebook.com/IndyUrdu
ٹوئٹر: https://www.twitter.com/IndyUrdu
انسٹا گرام: https://www.instagram.com/indyurdu
#lpg #feulingparts #karachiexpo
#IndependentUrdu #IndyUrdu
مزید خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے: https://www.independenturdu.com