DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani journals, research articles, news headlines, and videos. It also offers chapter-level book search.

Google notebook LM explained Urdu Ai


Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: Urdu Ai

▶ Watch on YouTube
Description

دوستو!

گوگل NotebookLM آپ کا ایسا ذہین کلاس فیلو ہے جو لیکچر بڑے دھیان سے سنتا ہے، ہر چیز کے نوٹس بناتا ہے، اور آخر میں پوری کلاس کے لئے زبردست خلاصہ تیار کر دیتا ہے۔ بس اب فرق یہ ہے کہ یہ ایک AI پر مبنی ٹول ہے جو بہت تیزی سے کام کرتا ہے۔

آپ کو صرف اپنے PDFs، Google Docs یا کسی بھی فارمیٹ میں لکھا ہوا مواد NotebookLM میں اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد یہ ٹول خود ہی تمام مواد پڑھ کر سمجھ لیتا ہے اور آپ جو بھی سوال پوچھیں گے، اس کا جواب آپ ہی کے اپ لوڈ کیے گئے مواد سے نکال کر فوراً پیش کرتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ پوچھ سکتے ہیں، "اس ڈاکیومنٹ کا خلاصہ بتاؤ" یا "اس پیراگراف میں مصنف کیا کہنا چاہتا ہے؟" NotebookLM فوراً واضح جواب دیتا ہے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ جب تک آپ خود نہیں چاہیں گے، یہ انٹرنیٹ یا باہر کے کسی مواد سے جواب نہیں لاتا۔ صرف آپ کے دیے گئے مواد سے ہی معلومات تلاش کرتا ہے۔ اس طرح آپ کی پرائیویسی بھی محفوظ رہتی ہے اور جواب بھی بالکل آپ کے اپنے مواد سے ملتا ہے۔ فرض کریں آپ کے پاس امتحان کے لئے بہت سارے نوٹس ہیں اور سمجھ نہیں آ رہا کہ کہاں سے شروع کریں۔ تو بس ان سب کو NotebookLM میں ڈال دیں اور پوچھ لیں، "اہم نکات کیا ہیں؟" یا "تمام لیکچرز کا خلاصہ دے دو"— یہ فوراً آسان اور واضح خلاصہ بنا کر دے گا۔

مزید یہ کہ یہ خود ہی آپ کے مواد سے سمارٹ نوٹس، سوالات، کوئز، آڈیو پوڈکاسٹ، مائنڈ میپس، اور سٹڈی گائیڈز بھی بنا لیتا ہے۔ جب امتحان قریب ہوتا ہے اور وقت کم ہوتا ہے تو اس کی اہمیت اور بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ اگر مجھے امتحان کی تیاری یا کوئی پریزنٹیشن بنانی ہو تو میں سب سے پہلے NotebookLM کی طرف ہی جاتا ہوں۔

NotebookLM استعمال کرنے کا طریقہ:

سب سے پہلے اپنے کمپیوٹر پر NotebookLM کھولیں۔

بائیں طرف موجود "Add Source" پر کلک کریں اور اپنا مواد اپ لوڈ کریں۔

آپ خود سوال لکھ کر جواب حاصل کر سکتے ہیں یا پھر خودکار طور پر خلاصہ دیکھ سکتے ہیں۔

سٹوڈیو پینل میں آپ سٹڈی گائیڈ، ٹائم لائن، آڈیو خلاصہ، سوال جواب، اور مائنڈ میپ بھی بنا سکتے ہیں۔

NotebookLM Plus کے ذریعے آپ کو مزید پریمیم فیچرز، زیادہ استعمال کے مواقع، اور بہتر تجزیات ملتے ہیں۔

مائنڈ میپس NotebookLM میں اہم تصورات اور ان کے درمیان تعلقات کو واضح کرتے ہیں جس سے سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ آپ مائنڈ میپ کو زوم کرکے، تفصیلی نکات دیکھ کر، اور براہ راست اس پر کلک کر کے سوال پوچھ سکتے ہیں۔ آپ انہیں دوسرے لوگوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ پڑھائی آسان ہو، وقت بچے اور ہر بات صاف سمجھ آئے تو گوگل NotebookLM کو اپنا ذہین ساتھی بنائیں اور دیکھیں اس کا کمال!

یہ سب کے لئے مّفت دستیاب ہے۔ فلحال صرف انگریزی زبان سپورٹ کرتا ہے۔ اُمید ہے مُستقبل میں باقی زبانیں بھی سمجھے گا۔

مکمل ڈیمو ویڈیو دیکھنے کے لئے ویڈیو دیکھیں۔