DefinePK hosts the largest index of Pakistani journals, research articles, news headlines, and videos. It also offers chapter-level book search.
2021-11-14 11:08:35
00:04:15
Urdu
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
The Islamia University of Bahawalpur, Pakistan
The Islamia University of Bahawalpur is going to organize National Camping Festival on 13-14 November, 2021 at IUB.
ڈیپارٹمنٹ آف ٹورایزم اینڈ ہاسپٹیلیٹی مینیجمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور کراس روٹ کلب انٹرنیشنل، بھاولپور میں پھلے نیشنل کیمپنگ فیسٹیول کا انعقاد کر رہے ہیں۔اس ایونٹ میں کراس روٹ کلب اور اسلامیہ یونیورسٹی کے علاوہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا تعاون بھی شامل ہے۔
اس پروگرام کا مقصد پنجاب کے جنیوبی علاقوں اور بالخصوص بہاولپور میں سرما سیاحت Winter Tourism کا فروغ شامل ہے تاکہ ملک بھر کے لوگ جیسے موسم گرما میں شمالی علاقہ جات کا رخ کرتے ہیں اس طرح نومبر سے فروری تک کے اچھے موسم میں بہاولپور اور ڈیرہ نواب کے محلات اور حویلیاں، روہی کے قلعے، لال سوہانرا کے جنگلات ، اچ شریف کے مزارات، خوبصورت مساجد ، ہاکڑہ تہذیب، اور یہاں کے لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں ۔
یہ ایک روزہ نیشنل کیمپنگ فیسٹیول اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے انیتہائی خوبصورت انسٹیوٹ آف بنس مینیجمنٹ کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹورایزم اینڈ ہاسپٹیلیٹی مینیجمنٹ میں نومبر 13 ، 14 بروز ہفتہ، اتوار منعقد کیا جاے گا۔ اس نیشنل کیمپنگ فیسٹیول میں ملک بھر سے ایک سو پچاس سے زاید ایڈوینچر موٹرسائیکلسٹس بھاولپور تشریف لایئں گے۔ ان ایڈوینچر موٹرسائیکلسٹس کا تعلق گلگت بلتستان، کشمیر، چترال، ایبٹ آباد، جہلم، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، ڈی جی خان، مظفر گڑھ ، ملتان ، سکھر، حیدرآباد، اندرون سندھ، کراچی ، کوئیٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں سے ہے۔
اس کیمپنگ فیسٹیول میں کیمپنگ نایئٹ کے علاوہ ونٹیج کاروں اور موٹرسایئکلوں کا شو، میوزیکل شو، اور چولستانی سقافتی شو بھی منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دوسرے شہر سے آیے ہوے سیاحوں کو بھاولپور شہر کی سیر کروانے کے لیئے ڈبل ڈیکر بس بھی اسلامیہ یونیورسٹی میں موجود ہو گی۔
معزز مہمانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے جائیں کے اور خاص طور پر سیاحت میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے سیاحوں کی خدمت کو سرہا جاے گا۔ دوسرے دن صبح بروز اتوار تمام سیاح حضرات بہاولپور شہر کے وزٹ پر نکلیں گے جس میں وہ بغداد الجدید ریلوے اسٹیشن، قدیم لایئبریری،عجائب گھر، وکٹوریہ ھسپتال ، چوک فوارہ ، نور محل ، اور بھاولپور کے قدیم تاریخی دروازوں کو دورہ کریں گے۔
اس کیمپنگ فیسٹیول میں اسلام آباد سے مشہور سفر نامہ لکھاری سبیداللہ کہیر ، سنیئر پی ٹی وی نوز اینکر زبیر صدیقی، مشہور پاکستانی سیاح مکرم ترین کے علاوہ کیئ مشہور شخصیات تشریف لا رہی ہیں۔
This is official youTube channel of the Islamia University of Bahawalpur
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Our official website:
https://www.iub.edu.pk/
Facebook:
https://www.facebook.com/iubwp
Instagram:
https://www.instagram.com/theiubwp/
Twitter:
https://twitter.com/thiubwp