DefinePK hosts the largest index of Pakistani journals, research articles, news headlines, and videos. It also offers chapter-level book search.
2019-08-27 13:02:38
00:02:16
Urdu
PCB Pakistan team T20i t20 One Day Lahore Qazafi pakistan shahzad Aamir pakistan cricket board cricket pakistan Pakistan Cricket Official cricket official pakistan Cricket Real PCB Test match PSL Afridi Misbah Pakistani Players Sawal Cricket Ka
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
Pakistan Cricket
سال 1986میں چونیاں کے ایک گاؤں میں زمینداری کرنے والے28 سالہ نوجوان خان محمد نے قذافی اسٹیڈیم پہلی بار دیکھا تھا۔ خان محمد کو کرکٹ سے لگن توبہت تھی مگر وہ کرکٹ میچ کا احوال صرف ریڈیو پاکستان پر سنتا تھا ۔مگر اب اسے امیدتھی کہ وہ ان قومی ہیروز کو قریب سے دیکھ سکے گا۔ خان محمد کو قذافی اسٹیڈیم میں پچ اور گراؤنڈ کی تیاری کی ذمہ داری مل گئی تھی۔ اب اسے ان میچوں کے لیے پچ تیار کرنا تھی جن کے نتائج جاننے کے لیے وہ کبھی اونچی آواز میں ریڈیو لگا کر گاؤں میں زمینداری کیا کرتا تھا۔61 سالہ خان محمد کا کہنا ہے کہ جب قذافی اسٹیڈیم میں بطور گراؤنڈ سٹاف ممبر بھرتی ہوا تو یہاں پچ تیار کرنے کے لیے صرف 2 ملازم تھے مگر آج جدید دور میں یہاں 20 افراد کام کررہے ہیں۔