DefinePK hosts the largest index of Pakistani journals, research articles, news headlines, and videos. It also offers chapter-level book search.
2023-03-22 17:03:51
00:05:39
Urdu
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
Media Cell Religious Affairs Pakistan
حج درخواست گزاروں کی آسانی کیلئے مزید ہدایات
سمندر پار پاکستانی بیرون ملک سے بنوایا گیا میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ بینک میں جمع کروا سکتے ہیں ۔ مشکل کی صورت میں سادہ صفحہ پر ایک بیانِ حلفی بینک میں جمع کروائیں کہ وہ صحت مند
ہیں اور پاکستان پہنچنے کے بعد اپنی حج پرواز سے پہلے پاکستان سے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ بنوا کر بینک میں جمع کروائیں گے۔
جن درخواست گذاروں نے ابھی تک کرونا ویکسین نہیں لگوائی یا سعودی منظور شدہ (10)ویکسین کے حامل نہیں ہیں وہ منظور شدہ ویکسین میں سے کسی ایک کی پہلی ڈوز لگوا کر درخواست جمع کرا سکتے ہیں ۔ تاہم انہیں روانگی سے قبل مکمل ڈوز لگوا کر بینک میں سرٹیفیکیٹ جمع کرانا ہو گا ۔ نادرا کے علاوہ غیر ملکی ویکسین سرٹیفیکیٹ بھی قابلِ قبول ہو گا۔
حج درخواست گذاروں کی آسانی کیلئے نامزد بینکوں کی مخصوص شاخیں ہفتہ وار چھٹی کے روز (ہفتہ اور اتوار) یعنی 25 اور 26 مارچ کو حج درخواستیں وصول کریں گی۔
سپانسر شپ بھجوانے والے کا عازمین حج سے Blood Relation ہونا ضروری نہیں ۔تاہم رقم کے ہمراہ عازم حج کا نام، شناختی کارڈ اور رابطہ نمبر کی معلومات بھجوانا لازم ہے۔
حج درخواست گذاروں کی آسانی کیلئے آسان اکاونٹ کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جا چکی ہے۔
حجاج کرام کو سعودی عرب میں قربانی کا کوپن خود خریدنا ہو گا ۔اس ضمن میں پاکستان حج مشن سعودی عرب میں حجاج کی رہنمائی اور معاونت کرے گا۔
ریگولر سکیم کے سمندر پار مقیم درخواست گذار پاکستان میں موجود اپنے نامزد فرد کے ذریعے بینک میں حج درخواست جمع کروائیں ۔ نیز پاکستان پہنچ کر بینک اکاونٹ کھلوانا لازم ہو گا۔
حج درخواستیں نامزد بینکوں کے ذریعے ہی پراسیس ہونگی۔
پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، میڈیکل سرٹیفیکیٹ اور کرونا سرٹیفیکیٹ کے ہمراہ قریبی بینک سے رابطہ کریں ۔
عازمینِ حج کو بائیو میٹرک کروانے اور پاسپورٹ جمع کرانے کیلئے وقت کا تعین اور دیگر ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ موجودہ تمام شرائط و ضوابط لاگو رہیں گی۔