DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani journals, research articles, news headlines, and videos. It also offers chapter-level book search.

Pir Noor-ul-Haq addressing a Webinar #Xinjiang is a Wonderful Land, organized by #Chinese Embassy


Video Information

Published On

2021-09-28 15:14:12

Duration

00:09:55

Language

Urdu


This page has been accessed 1 times.

Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: Media Cell Religious Affairs Pakistan

▶ Watch on YouTube
Description

چین کے علاقے سنکیانگ کی اقتصادی اور سماجی ترقی نے یہاں کے رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر کیا ہے: پیر نور الحق قادری
‘‘سنکیانگ ایک خوبصورت اور بے نظیر علاقہ’’ کے عنوان سے چینی سفیر کی میزبانی میں ویبنارکا انعقاد

(اسلام آباد: 28 ستمبر، 2021) چین کے علاقے سنکیانگ کی اقتصادی اور سماجی ترقی نے یہاں کے رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر کیا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ‘‘سنکیانگ ایک خوبصورت اور بے نظیر علاقہ’’ کے عنوان سے چینی سفیر کی میزبانی میں ایک ویبنارسے خطاب کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ اس ویبنار میں چینی سفیر، چینی علاقہ سنکیانگ کے اعلیٰ حکام نے ویب لنک کے ذریعے شرکت کی۔ چینی سفیرکے تعارفی کلمات کے بعد گورنر سنکیانگ نے علاقہ کی سماجی و اقتصادی ترقی اور مقامی آبادی کے تاثرات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کے لوگ چین اور چینی عوام کے لئے بہت زیادہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ انہوں نے سنکیانگ جیسے شاندار اور بے نظیر ماضی رکھنے والے علاقے پر اظہار خیال کا موقع دینے پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یقینا سنکیانگ کی اقتصادی اور سماجی ترقی نے یہاں کے رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر کیا ہے۔ سنکیانگ ثقافتی طور پر وسطی ایشیاءو مشرقِ وسطی کی ثقافت کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔ اس خطے کے باشندوں کے ساتھ ہماری مذہبی اور ثقافتی وابستگی ہے۔ اس علاقے میں چوبیس ہزار خوبصورت مساجد ہیں جو اس وقت مذہبی اور نسلی ہم آہنگی کی نمائندگی کا ثبوت ہیں۔ سنکیانگ پاک ۔چین اقتصادی راہداری کا مرکز ہونے کی وجہ سے مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ملاقاتوں کے دوران چینی سفارتخانے کو ہمیشہ اس خطے کے مسلمان باشندوں کی بہتر زندگی کیلئے متوجہ پایا۔ چین نے اپنے قانون کے ذریعہ مذہبی عقائد اور آزادی کے تحفظ کی ضمانت دی ہے۔ اسلام وہ بنیادی اصول ہے جو ہماری اقدار کا تعین کرتا ہے اور ہمارے طرزِ زندگی کو کنٹرول کرتا ہے۔ چین مسلمانوں کے حج ؛ رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور دیگر مذہبی تہوار منانے کی آزادی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے چینی ریاست کی جانب سے قرآن پاک ؛ صحیح بخاری شریف کے معیاری ترجمے، چینی، اویغور، قازق اور کرغیز زبانوں میں شائع کرنے اور ان کی حفاظت کے لئے خصوصی فنڈز مختص کرنے ؛ چائنا اسلامک انسٹیٹیوٹ، سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ اور سنکیانگ اسلامک سکول قائم کرنے پر شکریہ ادار کیا۔ اور امید ظاہر کی کہ یہ سہولیات بنیادی اقدار کی ترویج کریں گی اور اسلامی تعلیمات اور اصولوں کو فروغ دیں گی۔ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے اپنے ذاتی دورہ سنکیانگ کی خوشگوار یاداشتیں بھی بیان کیں۔ #Xinjiang #Pak_China #سنکیانگ