DefinePK hosts the largest index of Pakistani journals, research articles, news headlines, and videos. It also offers chapter-level book search.
2021-08-13 18:48:17
00:11:44
Urdu
Video content is provided via the
YouTube platform.
All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel:
Media Cell Religious Affairs Pakistan
وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے نیشنل کرکٹ گراؤنڈ، ایف سیون میں راولپنڈی/اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسویسی ایشن اور پریس ایسویسی ایشن آف سپریم کورٹ کے درمیان آزادی نمائشی میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھیل، مسلکی و مذہبی ہم آہنگی، حج و عمرہ سے متعلق خصوصی گفتگو کی:
صحافیوں کے درمیان ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیے، رسجا اور پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا، کھیل امن اور دوستی کا ذریعہ ہے، دینی مدارس کے طلبا کےدرمیان ملکی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹ کرواٸینگے، خواہش ہے کہ بین المذاہب ٹیموں کے کرکٹ میچ ہو، وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر خصوصی اقدامات کٸے ہیں، گزشتہ سال بھی عاشورہ کے موقع پر انتشار اور فسادات پھیلانے کی اطلاعات تھی، پاکستان کے دشمن کے تمام حربے ناکام ہو چکےہیں، دشمن اپنا آخری کارڈ فرقہ واریت کے ذریعے کھیل رہا ہے، دشمن اپنی تمام سازشوں میں ناکام ہوگا، محرم کےاحترام میں یوم آزادی سادگی سے منائینگے، سعودی حکومت کیساتھ عمرہ کے معاملات آخری مراحل میں ہے، پاکستان سے سب سے زیادہ زاٸرین عمرہ کرتے ہیں، کورونا ویکیسن کا معاملہ بھی سعودی حکومت کیساتھ جاری ہے، ڈبلیو ایچ او نے جن کورونا ویکیسن کی منظوری دی سعودی عرب ان ویکسین کیساتھ عمرہ کی اجازت دے گا