DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani journals, research articles, news headlines, and videos. It also offers chapter-level book search.

#Moharram #1443AH SOPs for #Peace #Intra_Faith #Harmony & #Covid SOPs during #Ashura by #MoRA&IH


Video Information

Published On

2021-08-09 09:12:20

Duration

00:06:38

Language

Urdu


This page has been accessed 3 times.

Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: Media Cell Religious Affairs Pakistan

▶ Watch on YouTube
Description

محرم الحرام 1443 ھ کے دوران امن و امان، مسلکی ہم آہنگی برقرار رکھنے اور کرونا وبا سے حفاظتی ایس او پیز پر موثر عمل درآمد سے متعلق پیغام پاکستان کی روشنی میں متفقہ ضابطہ اخلاق جاری۔ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام علماء و مشائخ، انتظامیہ کے اہم اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی، پالیمانی سیکرٹری مذہبی امور آفتاب جہانگیر اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر کی میزبانی میں علامہ عارف واحدی، مولانا چراغ الدین شاہ، مولانا تنویر علوی، مولانا ابو بکر حنیف صابری، مولانا طاہر عقیل اعوان، پیر عظمت اللہ سلطان، مولانا عبد القدوس، علامہ اختر عباس، علامہ بشارت امامی، مولانا شریف ہزاروی، ڈی سی اسلام آباد، وزارت داخلہ، وزارت صحت، این سی او سی کے اعلی افسران نے شرکت کی اور غور خوض کے بعد مندرجہ ذیل متفقہ اعلامہ جاری کیا:
تمام مکاتب فکراپنے درمیان محبت، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضا قائم کر نیکی خلوص دل سے کو شش کریں گے۔
دوسرے مسالک کے اکابرین کا احترام ؛ ایک دوسرےکے مقدسات کی توہین اور تنقیص سے اجتناب کیا جائے گا
علماء کرام، خطباء اور مصنفین اپنی تقریروں اور تحریروں میں توازن و اعتدال پیدا کریں
ایسے اشتعال انگیز بیانات اور تحریروں سے پر ہیز کریں گے جن سے دوسروں کی دل آزاری ہو سکتی ہو۔
مسلکی تنازعات کو باہم مشاورت، افہام و تفیہم اور سنجیدہ مکا لمے کے اصولوں کی روشنی میں طے کریں گے۔
عوامی پلیٹ فارم سے اپنےمخالفین کے خلاف طعن و تشنیع سے مکمل اجتناب کیا جائیگا۔
مقدس شخصیات ؛ اکابرین امت کے ادب و احترام کو ملحوظ نظر رکھا جائے گا ؛ کسی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
قومی، ملی اور ملکی حالات و معاملات میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام متفق و متحد رہیں گے۔
علماء کرام اور خطباء واقعہ کربلا کے تناظر میں کشمیریوں کی قربانیوں کا بھی ذکر کریں ۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ اور ان پر ہونے والے ظلم وجبر کو دنیا تک پہنچائیں۔
وبا کی روک تھام کیلئے جلوسوں/مجالس میں حکومت کی جاری کردہ SOPs پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا
اس طرح کے اجلاس صوبائی اور ضلعی سطح پر بھی منعقد کئے جائیں تاکہ پورے ملک میں محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی کی فضا بر قرار رہے اور ساتھ ساتھ کرونا وائرس سے روک تھام بھی ممکن ہو سکے۔