DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani journals, research articles, news headlines, and videos. It also offers chapter-level book search.

Pir Noor ul Haq Qadri addressing a Webinar on Al-Quds (Aqsa Masjid) situation hosted by Turkey


Video Information

Published On

2021-05-11 11:55:41

Duration

00:06:28

Language

Urdu


This page has been accessed 1 times.

Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: Media Cell Religious Affairs Pakistan

▶ Watch on YouTube
Description

مذہبی آزادی و انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں؛ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل ، او آئی سی عملی اقدامات کریں
مسجد اقصی پر اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف ترکی کی میزبانی میں ہنگامی ورچوئل کانفرنس سے پیر نور الحق قادری کا خطاب

(اسلام آباد: 11 مئی، 2021) اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین اور القدس پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف عملی اقدامات کرے۔ مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ یہ مطالبات وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے مسجد اقصی پر اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے ترکی کی میزبانی میں منعقدہ ہنگامی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کے دوران کیے۔ تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو لنک کانفرنس میں فلسطین، پاکستان، افغانستان، اندونیشیا، ایران سمیت60 ممالک کے 100 سے زائد مندوبین نے شرکت کی جن میں وفاقی و نائب وزراء مذہبی امور، مفتیان کرام ، مذہبی امور کے صدور بھی شامل تھے۔ ترکی کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر علی ارباش نے ابتدائی کلمات میں ترکی کے صدر طیب اردگان کے پیغام اور مسئلے کے سنگینی کا ذکر کیا۔ وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومتی موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بطورریاست اور بطور حکومت فلسطینی قوم کے ساتھ اپنا اخلاقی، سیاسی اور سفارتی تعاون و حمایت جاری رکھے گا۔ مسجد اقصی کی بیحرمتی اور نہتے فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم ناقابل قبول ہیں۔ مسجد اقصی کی بیحرمتی اور بربریت کے واقعات کسی ایک مذہب یا قوم کی خلاف نہیں بلکہ ایک انسانی المیہ ہے۔ انہوں مزید کہا کہ مسلمانوں کا القدس کے ساتھ دینی، قلبی اور روحانی تعلق ہے۔ القدس تمام ادیان ، مذاہب اور ثقافتوں کا مرکز ہے۔ اسرائیلی فوج کی بزدلانہ کارروائی مذہبی آزادیوں اور دینی حریت پر حملہ ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق اور مذہبی آزادیوں کیلئے کام کرنے والے عالمی تنظیموں اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس ظلم کے خلاف فی الفور آواز اٹھائیں اور متحرک ہو کر عملی اقدامات کا آغاز کریں۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل ہنگامی طور پر اس مسئلہ کی سنگینی کے طرف متوجہ ہو۔ اسلامی ممالک کی تنظیم کو بھی فوری ، موثر اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیر مذہبی امور نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے قیام کے ابتدائی ایام سے لے کر آج کے دن تک فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا واضح اور اصولی موقف یہی ہے کہ پاکستان اسرائیل کو ایک ناجائز اور غاصب طاقت سمجھتا ہے اور اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔