DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani journals, research articles, news headlines, and videos. It also offers chapter-level book search.

#KashmirSiegeDay Message from Pir Noor ul Haq Qadri, Federal Minister for Religious Affairs, Pakista


Video Information

Published On

2020-08-04 09:36:09

Duration

00:01:03

Language

Urdu


This page has been accessed 1 times.

Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: Media Cell Religious Affairs Pakistan

▶ Watch on YouTube
Description

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا وادی کشمیر میں بھارتی جبر و استحصال کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرنے کیلئے 5 اگست یوم استحصال پر خصوصی ویڈیو پیغام ۔۔۔
#KashmirSiegeDay

کل 5 اگست 2020 کو کنٹرول لائن کے دونوں اطراف یوم استحصال منایا جائے گا جس کا مقصد اس غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور غیر آئینی اقدام کی مذمت کرنا ہے جو بھارت نے غیر قانونی پر قبضے میں لیے گئے جموں کشمیر کو اسکی خصوصی حیثیت سے محروم کرنے کیلئے 2019 میں اس روز اٹھایا ۔
نریندر مودی کی سربراہی میں قائم فسطائی بھارتی حکومت گزشتہ برس اگست میں ملکی آئین کی دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کو کم کرنے کیلئے جبر و تشدد اور دھوکہ ہی کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے نام اپنے ایک پیغام میں بدھ کو مکمل ہڑتال کرنےکی کال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے جس طرح اپنے مذموم ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے پوری آبادی کو گھروں تک محدود کرکے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے وہ عالمی برادی کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے۔ انہوں نے خاص طورپر پاکستان اور دنیا کے دیگر ملکوں میں رہنے والے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ پانچ اگست کو بڑی تعداد میں بھارتی سفارتخانوں کے آگے جمع ہوں اور گزشتہ برس کی اس روز کی غیر قانونی بھارتی کارروائیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پانچ اگست کو ہڑتال کی کال دہراتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اس روز مکمل ہڑتال کر کے بھارتی حکام پر واضح کریں گے کہ وہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ تسلیم نہیں کر یں گے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ بدھ کو مقبوضہ علاقے کی مساجد سے آزادی کے ترانے نشر کئے جائیں گے ۔