DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani journals, research articles, news headlines, and videos. It also offers chapter-level book search.

Nadeem Jafri |There’s nothing on TV for Pakistani children | SAMAA Originals


Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: SAMAA TV

▶ Watch on YouTube
Description

#NadeemJafri #KidzChannel #SAMAAOriginals

Private TV channels missed content for a younger audience

Private TV channels in Pakistan boomed after early 2000, many TV channels began their transmissions, but they all missed one element in their programming — content for children.

Nadeem Jafri, a well-known TV host in shows for children, says programming for children is not an easy thing. “They must not be stopped from what they are doing in their innocence,” he said.


Watch what he has to say on content for children in Pakistan.

بچے کیا دیکھنا چاہتے ہیں اور کیا دکھایا جارہا ہے؟

نوے کی دہائی میں جب پاکستان میں صرف پی ٹی وی (پاکستان ٹیلیویژن) ہوتا تھا جس پر بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کیلئے بھی مزے مزے کے خصوصی پروگرام نشر کئے جاتے تھے۔

ان پروگرامز میں روشن تارا، بھوت بنگلہ، عینک والا جن، پتلی تماشہ، مینا کی کہانی سمیت دیگر پروگرامز شامل ہیں، ساتھ ہی بچوں کو قرآن کی تعلیم کیلئے پروگرام ’’اقراء‘‘ بھی پیش کیا جاتا تھا۔

تاہم 2000ء کی دہائی میں کئی نجی ٹی وی چینلز نے اپنی نشریات کا آغاز کیا کسی بھی چینل نے بچوں کیلئے خصوصی پروگرامز پر خاص توجہ نہیں دی گئی ۔

ایک عرصہ بچوں سے متعلق پروگرام کی میزبانی کرنے والے اداکار ، گلوکار و موسیقار ندیم جعفری نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ بچوں کے ساتھ پروگرام کرنے مطلب ایسا ہے کہ پسینے چھوٹ جانا ایسی کیفیت ہوجاتی ہے کیونکہ اگر بچے خود نہ بولیں تو آپ نے انہیں بلوانا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بچے سوچ سے برتر ہوگئے ہیں اب اگر کسی بچے کو کسی موضوع پر بات نہیں کرنی تو وہ منع کردیتا ہے پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا اب بچے اچھا سوچتے ہیں اچھا بولتے ہیں۔

آج کل بچے کیلئے کارٹون نیٹ ورک اور نکلوڈین جیسے چینلوں، یوٹیوب، نیٹ فلکس جیسے دیگر انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر 24 گھنٹے بچوں کے لیے مواد دستیاب ہے جس کے باعث بچوں کا زیادہ رجحان موبائل فون کی جانب ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے ندیم جعفری کا کہنا تھا کہ والدین کی زمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو ایسی تربیت دیں کہ اس میں بچے کسی بھی سہولت سے محروم بھی نہ رہیں اور اس کا غلط استعمال بھی نہ کریں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی شرارتوں کو روکنا نہیں چاہیئے کیونکہ 4 سے لیکر 12 سال عمر ایسی ہوتی ہے کہ اس دوران بچہ جو چاہ رہا ہے کھل کے کرپارہا ہے تو اس کی بہت ساری صلاحیتیں نکل کر سامنے آئیں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کچھ دن پہلے اپنی ایک تقریر میں رحمت للعالمین اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اتھارٹی کا ایک مقصد بیرونی دنیا میں اسلام کا تصور بہتر کرنا اور سیرت نبوی کی تشہیر کرنا ہے جبکہ دوسرا مقصد پاکستان میں بچوں اور بڑوں کو سیرتِ نبوی کے مطابق زندگی گزارنا سکھانا ہے۔


SAMAA Network :

SUBSCRIBE to get the latest SAMAA News content: https://bit.ly/2Wh8Sp8

► SAMAA News YouTube Channel: https://bit.ly/2Wh8Sp8
► SAMAA Originals YouTube Channel: https://bit.ly/32c1qO3
► SAMAA MONEY YouTube channel: https://bit.ly/2EkiglJ
► SAMAA SPORTS YouTube channel: https://bit.ly/34jyINP
► DEEN KA SAMAA YouTube channel: https://bit.ly/2LT1WMF

Keep watching SAMAA!
Like and Follow us on Official Social Platforms:
http://www.samaa.tv
http://www.facebook.com/samaatvnews
http://www.twitter.com/samaatv
http://www.instagram.com/samaatv