DefinePK

DefinePK hosts the largest index of Pakistani journals, research articles, news headlines, and videos. It also offers chapter-level book search.

بیس منٹ میں گاڑی چارج - وہ بھی وائر لیس


Video content is provided via the YouTube platform. All rights and ownership belong to the original content creator.
Source channel: DW Urdu اردو

▶ Watch on YouTube
Description

الیکٹرک گاڑیوں کی زیادہ مقبولیت اور ان کی فروخت میں اضافے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کی چارجنگ ہے۔ چارجنگ کے طریقے غیر روایتی ہیں اور وقت طلب بھی۔ اس عمل کو بہتر بنانے کے لیے اسپین اور جرمنی کے محققین کی ایک ٹیم نے ایک نیا چارجنگ نظام متعارف کرایا ہے، جو الیکٹرو میگنیٹک تاروں سے کام کرتا ہے۔
اسپین میں زاراگوزا کے مقام پر سائنسدانوں نے برقی گاڑیوں کے لیے ایک جدید چارجنگ اسٹیشن تیارکر لیا ہے۔ یہاں پر گاڑی بیس منٹ میں چارج ہو جاتی ہے۔ اور چارجنگ کے لیے کوئی پلگ یا تار لگانے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔
#DWUrdu #Sawaal #ElectricCars



Facebook: http://facebook.com/dw.urdu
Twitter: http//twitter.com/dw_urdu
Website: www.dw.com/urdu
Sawaal: www.dw.com/sawaal